Live Updates

شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں کشمیر کی دھرتی کا چپہ چپہ شہیدوں کے لہو سے رنگین ہے،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ

جمعرات 8 مئی 2025 15:58

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں کشمیر کی دھرتی کا چپہ چپہ شہیدوں کے لہو سے رنگین ہیں راجہ واجد فیض شہید کی شہادت نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے جو دفاع وطن کی خاطر ملک دشمنوں سے لڑتے لڑتے اپنی جان قربان کر گیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہید راجہ واجد فیض کی نماز جنازہ کے موقع پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے راجہ واجد فیض شہید کو زبردست الفاط میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ کشمیری عوام 1947 سے قبل قربانیاں دیں اور آج تک مسلسل قربانیاں دیتے آ رہے ہیں انہی شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے آج یہ وطن قائم ودائم ہے ہمیں اپنی افواج اور شہداء پر فخر ہے راجہ واجد فیض شہید کا نماز جنازہ ایسے وقت پر ادا کر رہے ہیں جب بھارت نے رات کی تاریکی میں ہم پر حملہ کیا اور اب جوابی حملے میں بھارت کا حشر پوری دنیا دیکھ رہی ہے راجہ واجد فیض شہید کی نماز جنازہ میں شرکت میرے لئے باعث فخر ہے انھوں نے مزید کہا کہ بھارت اور اسرائیل کی ایک ہی سوچ ہے اسرائیل نے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے لیکن عرب ممالک سمیت پوری دنیا خاموش ہے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھی اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیریوں کو عبرت کا نشان بنانا چاہتا ہے مگر پاکستان اور مسلح افواج پاکستان کی موجودگی میں مودی اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل میں ناکام رہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ راجہ واجد فیض شہید نے ملک پاکستان کے لئے قربانی دی جو کلمہ توحید کی بنیاد پر قائم ہوا شکر الحمد للہ پاکستان ایک اسلامی ایٹمی ملک ہے ورنہ کشمیریوں کا بھی وہی حال ہوتا جو اسرائیل نے غزہ کے مسلمانوں کا کیا۔راجہ سجاد نے کہا کہ مظفرآباد سمیت آزاد جموں وکشمیر کے دس اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی حملوں سے سول آبادی شدید متاثر ہوئی تمام لوگوں کے حوصلے بلند ہیں اس موقع پر پوری قوم متحد ہے اور اپنی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات