مریدکے، بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید جامع مسجد القریٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی

جمعہ 9 مئی 2025 17:59

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والی جامع مسجد القریٰ میں نماز جمعہ ادا کی گئی ،پاک فوج زندہ باد اور مودی مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے ۔تفصیلات کے مطابق تین روز قبل بھارت نے میزائیل حملہ کرکے مریدکے کی آبادی ننگل ساہداں میں جامع مسجد ام القریٰ کو شہید کردیا تھا جس میں تین افراد شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا ۔

گزشتہ روز شہید جامع ام القریٰ میں نماز جمعہ ادا کی گئی جس میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

روح پرور جمعہ کے اجتماع کے موقع پر خطیب و امام کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی دہشت گرد ہے اس نے آبادی میں موجود جامع القریٰ کو بے بنیاد جھوٹے الزام لگاکر نشانہ بنایا جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور مسجد بھی شہید ہوگئی جسے بھارت دہشت گردوں کا مرکز کہتا ہے ،عالمی میڈیا دیکھ چکا ہے یہاں سرکاری ہسپتال ،تعلیمی مراکز کے علاوہ کچھ بھی نہ ہے ۔ننگل ساہداں کی دلیر عوام مودی کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،بھارت دیکھ لے ہم اس شہید مسجد میں نماز جمعہ کیساتھ تمام نمازیں ادا کررہے ہیں۔