iملی لیبر فیڈریشن کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی

ڑ*شرکاء ریلی کا دفاع وطن کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین

جمعہ 9 مئی 2025 20:06

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ملی لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا جبران نے کی۔ ریلی میں ریسرچ کمپائونڈ روڈ اینڈ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء پاک فوج کے حق میں اور بھارتی دہشت گردی کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔

شرکاء نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب رانا جبران، ملی لیبر فیڈریشن لاہور کے چیئرمین میاں ریاض، صدر چوہدری ابو ہریرہ اور جنرل سیکرٹری محبوب عالم سندھو نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے رات کی تاریکی میں مساجد کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور بزدلانہ اقدام ہے۔ اس حملے میں درجنوں بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے جن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کے حملے کا بروقت اور مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی طیارے مار گرائے اور دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ ریلی کے اختتام پر بھارتی حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔