Live Updates

جوانوں کی حوصلا افزائی کے لئے کل بارڈر پر جائیں گے ، کمیل حیدر شاہ

ہفتہ 10 مئی 2025 21:25

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا ہے کہ الحمدللہ آج افواج پاکستان نے بھارت میں کارروائی کرتے ہوئے بھرپور دفاعی جواب دیا اور کامیابی کے ساتھ مطلوب اہداف کو نشانہ بنایا ۔ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل سکھر کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ سکھر ایئرپورٹ کے نزدیک بھارت کی جانب سے کل رات جو ڈرون حملہ ہوا، پاکستان ایئر فورس نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے انٹرسیپٹ کر کے اس حملے کو ناکام کر دیا، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، اس کے بعد افواج پاکستان نے بھارت کو جس انداز سے جواب دیا وہ ان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جاری ایمرجنسی کی صورتحال کے پیش نظر ضلع انتظامیہ سکھر کی جانب سے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی لاگو کر دی گئی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں تمام ضلعی محکموں سے فوکل پرسنز کے انتخاب سے ایک وار روم بھی قائم کیا جا رہا ہے جہاں ایمرجنسی کی صورت میں کال کر کے درکار مدد حاصل کی جا سکے گی، وار روم کے رابطہ نمبرس جلد پبلک کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

کمیل شاہ نے کہا کہ کل اتوار کو میڈیا کے دوستوں کے ہمراہ سکھر ضلع سے متسل بارڈر پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی جائیں گے ۔ کل ضلع انتظامیہ کی جانب سے میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں شہریوں کے لیے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس او پیز کے متعلق آگہی دی جائے گی جس کے بعد پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں ایک ریلی بھی نکالی جائے گی ۔

سکھر کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ بلکل محفوظ ہاتھوں میں ہیں ۔ ہمارے پاس دنیا کی بہترین آرمی، نیوی اور فضائیہ ہے، علاوہ ازیں ہم ایک نیوکلیئر پاور ہیں، عوام پریشان نہ ہوں ۔ آج صبح جو جواب دیا، اس سے بھارت کے حوش اڑا دیے ہیں، انشاء اللہ فتح ہماری ہوگی ۔ آج صبح بھارت کی جانب سے 6 ڈرونز بھیجے گئے، پاکستانی فورسز نے 4 کو انٹرسیپٹ کر کے ڈفیوز کر دیا جبکہ 2 ڈرونز کو گرا دیا گیا ۔

بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، انشاء اللہ ہم جلد جشن منائیں گے ۔میڈیا کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے، غلط معلومات کے پھیلاؤ سے گریز کرنی چاہیے ۔ بھارتی میڈیا کا کردار غلط معلومات پر مبنی اور سنسنی پھیلانا ہے ۔ بھارت سے ان کے چند ایک اچھے میڈیا چینلز پر پابندی عائد کرنے کی آواز ابھر رہی ہے۔ چیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے اپنے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو پر جنہوں نے پاکستان کو نیوکلیئر پاور بنایا، ایمرجنسی صوتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات