Live Updates

وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا پاک فوج کے جوابی وار بنیان مرصوص پر پاک فوج کو کشمیری عوام کی جانب سے خراج تحسین پیش

ہفتہ 10 مئی 2025 21:51

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پاک فوج کے جوابی وار بنیان مرصوص پر پاک فوج کو کشمیری عوام کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں ،پاک فوج کے سربراہ نے اپنا قول سچ کرکے دکھایا، کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے ،پاک فوج نے بے گناہ شہریوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی مہارت نے دنیا کو حیران کر دیا ،پاک فوج نے بھارت کی ملٹری انسٹالییشنز تباہ کر کے رکھ دیں اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے ، بنیان مرصوص نے دشمن پر پاک فوج کی ہیبت طاری کر دی ہے ،پاک فوج نے صرف بھارت کے ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا ،پاک فوج کی Accuracy کمال ہے ،پاک فوج نے خطے میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے ،کشمیری عوام اور مسلح افواج یک جان دو قالب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی میں کہا تھا بھارت کو جواب ملے گا، مسلح افواج پاکستان کے عزم، جذبے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جارحیت کا موثر جواب دینے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا ہندوستان کو دن کی روشنی میں دندان شکن جواب ہندوستان کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دفاع وطن کیلئے جرات اور بہادری کی ناقابل فراموش مثالیں قائم کر دی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات