Live Updates

ةبھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، چوہدری نعیم کریم

ہفتہ 10 مئی 2025 20:15

چ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2025ء) بلوچستان کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاک فوج نے ایک دفعہ پھر ثابت کردیا ہے وہ ملک و قوم کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رابطہ آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر مسلسل حملے کئے جارہے تھے پاکستان جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا تھا بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جس سے بھارت کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کی جارحیت کا جواب رات کی تاریکی میں دینے کی بجائے دن کی روشنی میں جرات اوربہادری سے دیا اور بھارت خود پاکستان کے حملوں میں بھاری جانی و مالی نقصان کا اعتراف کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کے جواب میں اہم بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے پاک فوج،پاک فضائیہ کے افسران اور جوان خراج عقیدت کے مستحق ہیں جنہوں نے بے گناہ شہریوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ بھارت اپنی حرکتوں سے بازآجائے بصورت دیگرپاک فوج اسکو جواب دینا اچھی طرح جانتی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات