Live Updates

ایٹمی دھماکوں کے وقت نواز شریف اور آج وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے سے ہم سرخرو ہوئے۔خواجہ محمد آصف

اتوار 11 مئی 2025 01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 27 سال قبل ایٹمی دھماکوں کے وقت نواز شریف اور آج وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے سے ہم سرخرو ہوئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی رات ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ 27سال قبل جب ایٹمی دھماکوں کے لئے فیصلے کی گھڑی آئی تو وزیر اعظم نواز شریف کو اللہ نے ہمت اور طاقت عطا کی۔ ھم ایٹمی قوت بنے۔آج پھر فیصلے کی گھڑی آئی تو وزیر اعظم شہباز شریف کو اللہ نے یہ سعادت بخشی پاکستان نے حملہ کیا اور ہم سرخرو ھو۔ پاک افواج زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات