آپریشن بنیان مرصوص نے انڈیا کے چھکے چھوڑا دیئی: علامہ شیر محمد مجتبائی

بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دے کر ایک عظیم کامیابی حاصل کی

اتوار 11 مئی 2025 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)پاکستان سنی تحریک لاہور ڈویژن کے صدر علامہ شیر محمد مجتبائی نے کہاہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کے چھکے چھوڑا دیئے،ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے فوج مادر وطن کی محافظ ہے اور پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دے کر ایک عظیم کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہو ں نے ڈویژن کوارڈی نیٹر صاحبزادہ نعمان شاکر، جوائٹ سیکرٹری لاہور محمد سلیم قادری و دیگر سنی تحریک کے رہنمائو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستان ائیر فورس نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔پوری قوم پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص کی تائید و حمایت کرتی ہے۔ بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کا جارحانہ جواب قومی امنگوں کا ترجمان ہے، پاکستان نے اپنے دفاع میں بہترین جواب دیا ہے۔

مودی خطے کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے۔ بھارت کی کسی جارجیت کا جواب دینا پاکستان کا حق ہے۔ بھارت میں موجود دہشتگردوں کے کیمپ پاکستان میں شدت پسندانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں۔ عالمی برادری بھارت کو سمجھائے وگرنہ ایٹمی جنگ سے دو ملک نہیں کئی ملک متاثر ہوں گے۔