
پاک سر زمین کے دفاع پر پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئی‘ ہشام الٰہی ظہیر
صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان سے جے یو آئی (ف) کے حافظ نصیر احمد احرار کی وفد کے ہمراہ ملاقات
اتوار 11 مئی 2025 14:30
(جاری ہے)
پاکستان کی فتح پوری پاک فوج اور قوم کی فتح ہے جس پر ہم سب اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں۔ہمارا تن من دھن اس پاک سر زمین کے لئے قربان ہے۔
علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے مزیدکہاکہ پاکستان ایک نظریہ ایک عقیدہ اور مضبوط دفاعی دیوار کا نام ہے ،اگر بھارت نے دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کا سوچا تو اس کو نشان عبرت بنادیا جائے گا۔ہم پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیںگے۔ انہوں نے عالمی برادری سمیت پاکستانی قوم کو اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین بیت المقدس کی آزادی اور اس کو اسرائیل کے چنگل سے آزاد کروانے کے لئے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے،اس پر بھی یہی اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے۔ حافظ نصیر احمدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر ملک بھر میں بھارتی جارحیت اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرار دادیں منظور کی جا رہی ہیں۔ ہم وطن کے استحکام اور اسلامی تشخص کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔
مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.