Live Updates

ْکمالیہ ،پاک فوج سے اظہار تشکر گزاری ،مقامی مسیحی لوگوں کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا

اتوار 11 مئی 2025 14:45

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)کمالیہ میں عوام اور پاک فوج کے ساتھ اظہار تشکر گزاری کا اظہار کرتے ہوئے مقامی مسیحی لوگوں کی جانب سے اقلیتی رہنما اشرف جان سندھ کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کیپٹن نقاش آفتاب ،پاسٹر وحید قادر، پاسٹر امین شوکت ،پاسٹر عدنان دامن راہی و دیگر خواتین بچوں سمیت لوگوں نے شرکت کی اظہار تشکر ریلی میں شرکت کی ریلی کا آغاز سراج چوک سے گزرتا ہوا چرج چوک میں جا کر اختتام پذیر ہوا امن کی بحالی پر مسیحی مذہبی رہنماں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان میں بھارت کے ساتھ امن مذاکرات کے حوالہ سے عالمی رہنماں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان میں تمام مذاہب ایک جگہ موجود ہیں پاکستان کی حفاظت کے لیے ضلع بھر سے 300 مسیحی نوجوان نے رضاکانہ اپنا رجسٹریشن مذہبی رہنماں کی حوالے کیا اور خواہش کا اظہار کیا کیا مسیحی نوجوان فوج کے ساتھ مل کر بھارت کے خلاف جہاد کرنے ہمیں بارڈر پر بھیجا جائے اور ریلی میں موجود تمام مسیحی لوگوں نے قوم متحدہ سے یہ مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو ان کی خواہشات کے مطابق آزاد ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات