Live Updates

پاکستان بھر کے دینی جامعات اور ان کی مذہبی شخصیات کا کمانڈر ان چیف جنرل حافظ محمد عاصم منیر اور عسکری قیادت کی جنگی حکمت عملی پر انہیں مبارکباد

اتوار 11 مئی 2025 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)پاکستان بھر کے دینی جامعات اور ان کی مذہبی شخصیات نے پاکستان کے کمانڈر ان چیف جنرل حافظ محمد عاصم منیر اور عسکری قیادت کی جنگی حکمت عملی پر انہیں مبارکباد کے سینکڑوں پیغامات اور رب تعالیٰ کی بارگاہ میں بہت ساری دعائیں دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے 10مئی 2025کو غزوتہ الہند کی آج سے چودہ سوسال پہلے کی گئی پیشنگوئی کو رب تعالیٰ کے حکم سے پورا ہوتے ہوئے دیکھا ہے ۔

غزوتہ الہند کی پیشنگوئی آمنہ کے لعل محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور ِخلافت میں سیّدنا ابور ہریرہؓ و دیگر صحابہ کرام کی موجودگی میں کہا تھا کہ ایک دن آئے گا کہ مستقبل بعید میں ہندوستان اور بنیاقوم و دیگر حواریوں کو اعلائے کلمتہ اللہ اورغزوتہ الہندکے پرچم کے سائے تلے رہتے ہوئے مسلمان اس طاغوتی حکومت کو نیست ونابود کردینگے ان خیالات کا اظہار المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے مدیر الجامعہ پروفیسر عثمان صفدر اور البیان اکیڈمی کے مدیر الشیخ جواد موسیٰ اور ادارے کے سینئر پروفیسرزحماد امین چاولہ،پروفیسر عبداللہ شمیم، پروفیسر ڈاکٹر فراز الحق، پروفیسر شعیب اعظم مدنی، پروفیسر و جنرل منیجر پبلک ریلیشن محمدکامران یٰسین کے علاوہ جامع مسجد سعد بن ابی وقاصؓ کی انتظامیہ کمیٹی کے بزرگ اور نوجوان اراکین الشیخ نجم الحق ، پروفیسر سعید احمد شاہ، الشیخ حافظ عبید الرحمن( امام و خطیب مسجد ہذا)سمیت (Week end day) اتوار کو فہم دین کورس کرنے والے سینکڑوں خواتین و حضرات نے ہاف ٹائم( Tea Break) میں اپنے ہم جولیوں اور کلاس فیلوز میں پاکستان کے بہت جلد جیتنے پر کی خوشی میں کراچی کے دینی جامعات میں اور اپنے ادارے میں مٹھائی تقسیم کی اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا کر عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جس طرح ہم آج بھارت سے جنگ جیتے ہیں ایسے ہی ہمیشہ سب جنگیں جیتتے رہیں اور پاکستان کی بقا و سا لمیت پر آنچ نہ آنے دینگے۔

(جاری ہے)

پروفیسر عثمان صفدر و دیگر نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف اور پاکستان ک سابقہ ایٹمی دھماکوں کے ہیرو اور سابقہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے مشترکہ اہم اجلاس اور ہائیر اتھارٹی کی جنگی حکمت عملی نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور اس نے پاکستان کے پہلے وار پر اپنے گھٹنے ٹیک دئیے ان مذہبی رہنمائوں نے اپنا مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ رب تعالیٰ کی مدد اور ہمارے ملک کی حفاظت کا ذمہ دار صرف اور صرف رب تعالیٰ ہے جس کی مدد سے ہم جنگ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

الشیخ حماد امین چاولہ نے کہا کہ ہماری مائوں بہنوں اور بزرگ ترین مذہبی شخصیات کی رات کی آخر پہر میں اُٹھ کر رب تعالیٰ سے دعائیں کیں کہ یا اللہ ہمارے ملک پاکستان کو فتح مبیں عطا فرما۔انہوں نے کہا کہ انڈیا کے بارڈر پر لگے ہوئے (Anti Missile Radar) بھی ہمارے پاکستانی جہاز کو نہ دیکھ سکے اور ہمارا MM Alam جیسی کرتب دکھاتے ہوئے ہمارے پائلٹ نے بھارت کے بارڈر سے گزر کر جب اس نے صدر بازار دہلی پر بمباری کرکے واپس لوٹا تو بھارت کی سرحدی فوج کہتی ہے کہ یہ جہاز کب آیا تھا حماد امین چاولہ نے کہا کہ ہمارے رب تعالیٰ کی ہمارے ساتھ غیبی مدد شامل حال تھی جس کی وجہ سے ہم نے یہ اہم جنگ جلد جیتی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات