Live Updates

پاکستان نے بھارت کے جہاز گرائے، پھر بھارت سیز فائر پر راضی ہوگیا، بلاول بھٹو زر داری

اتوار 11 مئی 2025 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے جہاز گرائے، پھر بھارت سیز فائر پر راضی ہوگیا۔ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاک-بھارت سیز فائر ہونا بہت بڑی کامیابی ہے، پاکستان کے عوام،افواج اور ایئرفورس کی سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ پہلے 3دن تک ہم نے صرف اپنا دفاع کیا، بھارت نے میزائل حملہ کیا توپھر جوابی کارروائی شروع ہوئی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے دنیا کو دکھایا کہ ہر قسم کا جواب دینا جانتے ہیں، امریکا نے بھارت کے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات کو تسلیم نہیں کیا، بھارت سیز فائرکے ساتھ مذاکرات کرنے پر بھی راضی ہوگیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ صاف نیت سے بات کرنا چاہتا ہییا نہیں، اٴْمید ہے بھارت ہم سے ذمہ داری سے بات کرے گا۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ بھارت صاف نیت سے بات کرے گا تو یہ نئے دور کا آغاز ہوگا، جب سے نریندر مودی وزیراعظم بنا بھارت کی پالیسی انتہاپسندی پر مبنی ہوگئی، مودی نے خود کو بھارت اور دنیا بھر میں بے نقاب کردیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں بھارت کو کہناچاہیے جنگ دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات