Live Updates

دشمن کو آئینہ دیکھانے پر سرحدوں پر کھڑے نوجوانوں کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے، شیخ قیصرمحمودچنیوٹی

اتوار 11 مئی 2025 17:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) دشمن کو آئینہ دیکھانے پر سرحدوں پر کھڑے نوجوانوں کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے مایہ نازتاجروصنعتکارسیاسی سماجی کارکن شیخ قیصرمحمودچنیوٹی المعروف جاپان والے نے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ 1998کے بعد یہ دوسرا موقع تھا کہ انڈیا نے ن لیگ کے دور میں پاکستان کے ساتھ جنگ کی اور منہ کی کھانا پڑی،دراصل مودی الیکشن کامیابی کے لئے یہ سب کچھ کر رہا تھا لیکن بری طرح ناکام ہوا ہے اب ہندوستان کے اندر سے خالصتان کی آوازیں اورمضبوط ہوچکی ہیں اور بہت ہی جلد بھارت کے ٹکڑے ہونے والے ہیں اور جلد ہی خالصتان دنیا کے نقشے پرہوگاعوام نے مشکل وقت میں افواج پاکستان کا جذبہ بڑھانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جو لوگ سمجھتے تھے کہ اداروں اور عوام میں خلا پیدا ہوچکی ہے ان کو اب یہ دیکھ لینا چاہیے کہ عوام کو اپنے اداروں اور فوج کے جوانوں سے کتنی محبت ہے پوری قوم سرحدوں پر معمور جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات