Live Updates

مسلح افوا ج اپنے وطن کی بقا وسالمیت کے لیے بھر پور طریقہ سے محترک ہے، شازیہ بانو

اتوار 11 مئی 2025 18:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین شازیہ بانو نےکہاہےکہ تاریخ ساز فتح پر سپہ سا لا ر جنرل عاصم منیر ، و ز یر اعظم میاں محمد شہبازشر یف ، قا ئد مسلم لیگ (ن ) میاں نوازشریف ، وزیر اعلی پنجا ب مریم نو ازشر یف مبا ر کبا د کے مستحق ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پا کستا ن کا بھارتی جارحیت کا جواب سنہر ی حروف میں لکھا جا ئے گا، پاکستان ہے تو ہم ہیں ، پاک فوج کی وجہ سے آج دشمن کو جو ذلت برداشت کرنا پڑی ہے اس سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے ، ہم پاک فوج کے ساتھ تھے ،ہیں اور رہیں گے اور انشاء اللہ جب بھی بھارت سمیت کسی دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم مسلح افواج کے ساتھ مل کر اس کی آنکھیں پھوڑنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستا ن کو منہ توڑ جو ا ب ملنے کے بعد ہندوستا ن ا ب کسی مہم جو ئی اور جا ر حیت سے پہلے 100مرتبہ سوچے گا ، پاکستا ن کی مسلح افوا ج اپنے وطن کی بقا وسالمیت کے لیے بھر پور طریقہ سے محترک ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات