
سہ فریقی فورم کے تحت پاکستان اور چین کے خصوصی ایلچیوں کی افغان وزیرداخلہ سے ملاقات
افغانستان نے پاکستان اور چین کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری روابط کا مطالبہ کر دیا افغانستان، چین، پاکستان سہ فریقی وزرائے خارجہ کے مذاکرات کے پانچویں دور کے ایجنڈے پر پیش رفت پر توجہ مرکوز کی گئی
اتوار 11 مئی 2025 22:55
(جاری ہے)
افغان وزارت داخلہ نے کہا کہ وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی امارت کے نقطہ نظر سے، اقتصادی اور سیاسی تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی افہام و تفہیم کو باہمی احترام اور تعمیری روابط کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ چین اور پاکستان کے خصوصی ایلچیوں نے باہمی روابط کی بنیاد پر افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسائیگی کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا چھٹا دور کابل میں منعقد ہوگا، جس سے قائم شدہ طریقہ کار جاری رہے گا۔علاوہ ازیں پاکستانی سفیر نے ایکس پر کی گئی پوسٹ میں کہا، اس ملاقات کا مقصد تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان اسلام آباد میں منعقدہ پانچویں سہ فریقی مذاکرات پر پیش رفت کرنا؛ آئندہ چھٹے وزارتی دور کی تیاری کرنا؛ اور سہ طرفہ سیاسی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا تھاانہوں نے کہاکہ وفود نے اچھے ہمسائیگی کے تعلقات، علاقائی استحکام، باہمی احترام، اور مضبوط تعلقات کی بنیاد کے طور پر تعمیری روابط کے عزم پر زور دیا۔افغان وزارت خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں پاکستانی اور چینی خصوصی ایلچیوں اور ان کے ہمراہ وفود سے ملاقات کی۔ ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ اس ملاقات میں افغانستان، چین، پاکستان سہ فریقی وزرائے خارجہ کے مذاکرات کے پانچویں دور کے ایجنڈے پر پیش رفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔پانچواں دور، جو مئی 2023 میں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، میں کسی بھی فرد، گروہ یا جماعت، بشمول تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، ایسٹرن ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم)وغیرہ کو اپنی سرزمین کو علاقائی سلامتی اور مفادات کو نقصان پہنچانے اور دھمکانے، یا دہشت گردانہ کارروائیاں اور سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔10 مئی کو کابل میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ کے مذاکرات کا چھٹا دور کابل میں منعقد ہوگا، اور افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس کے لیے تیاری کے اقدامات بھی کیے جائیں گے تاہم سہ فریقی اجلاس کی کوئی تاریخ اعلان نہیں کی گئی، بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، وزیر خارجہ متقی نے ان شعبوں میں مسلسل پیش رفت کی امید ظاہر کی۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، سفیر صادق نے کہا کہ اس ملاقات نے اقتصادی اور سلامتی کے تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی استحکام پر خیالات کے تبادلے کا موقع فراہم کیا۔ قبل ازیں، چینی اور پاکستانی ایلچیوں نے افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی سے بھی ملاقات کی، وزارت کے مطابق، اس ملاقات کا مقصد افغانستان، پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا اور فروغ دینا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور مشترکہ منصوبے شروع کرنا تھا۔ ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں افغانستان میں مشترکہ صنعتی پارکس کا قیام، خصوصی اقتصادی زونز کا قیام، مشترکہ برآمدی پروسیسنگ مراکز کا آغاز، سہ فریقی تجارتی میلوں کا انعقاد، افغانستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے امدادی مراکز کا قیام، اور تینوں ممالک کے درمیان بینکنگ تعلقات میں سہولت شامل تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ نورالدین عزیزی نے پاکستان اور چین کے اعلی سطحی نمائندوں کی موجودگی پر شکریہ ادا کیا اور مشترکہ اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ بیان کے مطابق افغان وزیرتجارت نے خصوصی ایلچیوں سے کہا، اسلامی امارت کی پالیسی معیشت پر مبنی ہے، اور ہم اس پالیسی کی بنیاد پر مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پروگرام ترتیب دیتے اور ان پر عمل درآمد کرتے ہیں۔افغان وزیر نے باضابطہ طور پر اپنے پاکستانی اور چینی ہم منصبوں کو افغانستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ بات چیت کو مزید آگے بڑھایا اور تعاون کو وسعت دی جا سکے۔
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.