
افواج پاکستان آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے،آرمی چیف عاصم منیر فاتح سپہ سالار ہیں،کامران ٹیسوری
پوری دنیا کے سامنے پاکستان، افواج پاکستان اور عوام سرخرو ہو گئی،عوام نے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ثابت کر دیا کہ پرحملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا،گورنرسندھ کی پریس کانفرنس
اتوار 11 مئی 2025 22:55
(جاری ہے)
پاکستانی میڈیا نے سچ عوام کو بتایا۔اللہ نے دنیا کے سامنے ہمیں سرخرو کیا ہے۔
اللہ نے وہ عزت بخشی کہ پوری پاکستانی قوم اور سمندر پار پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ آرمی چیف حافظ عاصم منیر پاکستان کے ارتگل ہیں ۔انکی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث سفارتی محاز پر کامیابی حاصل کی۔انھوں نے اندھیرے میں بزدلانہ کارروائی نہیں بلکہ دن کے اجالے میں فیصلہ کن حملے کیے جس سے دشمن کے دانت کھٹے ہوگئے ۔پوری قوم تینوں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی۔گورنر سندھ نے کہا کہ پوری قوم حالات جنگ میں ہونے کے باوجود بے فکر تھی۔اسکی بڑی وجہ عوام کا مکمل اعتماد افواج پر تھا۔ہم نے گورنر ہائوس میں پاک فوج کی کامیابی پر قرآن خوانی ہوئی ، پاکستان زندہ باد ریلی نکالی۔افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہجس رات بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا اسکے اگلے دن میں واہگہ بارڈر پر اپنے جوانوں کے ساتھ موجود تھا۔میں مبارکباد دینا چاہتا ہوں اپنی تمام فورسسز کے جوانوں ، انکے سپہ سالاروں ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی سی اور تمام کور کمانڈرز کو۔ان کے حوصلے بہادری اور شجاعت کو سلام پیش کرتا ہوں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہماری افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔بھارت نے جھوٹا الزام لگا کر حملے میں پہل کی۔انھوں نے معصوم آبادیوں کو نشانہ بنایا ۔لیکن پاکستانی افواج نے کسی معصوم شہری کو نشانہ نہیں بنایا۔بھارتی میڈیا جھوٹ کا پلندہ ہے۔ہماری مسلح افواج نے بتا دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔عاصم منیر فاتح سپہ سالار ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.