Live Updates

بھارتی ڈی جی ایئر آپریشن کا رافیل طیارے کی تباہی سے متعلق گول مول اعتراف

پیر 12 مئی 2025 12:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور جھڑپوں کے تناظر میں بھارت کے عسکری حکام نے کہ رافیل طیارے کی تباہی سے متعلق سوال کے جواب میں گول مول اعتراف کرتے ہوئے صرف یہ کہنے پر اکتفا کیا کی نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے ڈی جی ایم او اور بھارتی فضائیہ کے ڈی جی ایئر آپریشن ایئر مارشل اودیش کمار (اے کی) بھارتی نے نیوز بریفنگ دی۔پریس کانفرنس میں جب پاکستان کی جانب سے رفال طیارے کو گرائے جانے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو بھارتی فضائیہ کے ڈی جی ایئر آپریشن نے تفصیلات میں جائے بغیر صرف اتنا کہا کہ نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات