نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈارسے سعودی سفیرکی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پیر 12 مئی 2025 15:29

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈارسے سعودی سفیرکی ملاقات، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا اور تمام شعبوں میں پہلے سے موجود برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔\932