
چین اور امریکا کے درمیان مشترکہ مفادات کے بڑے مواقع موجود ہیں، چینی نا ئب وزیر اعظم
پیر 12 مئی 2025 15:32
(جاری ہے)
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ اور امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر کی قیادت میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے بارے میں بات چیت جاری رکھنے کے لیے ایک میکنزم بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
اس حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات چیت چین اور امریکا میں متبادل طور پر کی جا سکتی ہے، یا فریقین کے اتفاق سے کسی تیسرے ملک میں بھی بات چیت کو جاری رکھا جاسکے گا، ضرورت کے مطابق دونوں فریق مربوط اقتصادی اور تجارتی مسائل پر ورکنگ لیول مشاورت کر سکتے ہیں۔امریکی انتظامیہ نے اتوار کو مذاکرات کے اختتام کے بعد ایک ’معاہدے‘ کی طرف پیشرفت کا ذکر کیا تھا، جب کہ بیجنگ نے باہمی اتفاق کا ذکر کیا کہ رسمی اقتصادی اور تجارتی مذاکراتی عمل شروع کیا جائے۔امریکا اور چین کی طرف سے اس اعلان کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی ہے اور عالمی سرمایہ کاروں نے دونوں بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھاری محصولات کی وجہ سے شروع ہوئی تھی کے بادل چھٹنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس تجارتی جنگ نے سٹاک مارکیٹس میں ہلچل پیدا کردی تھی ، اس سے سپلائی چین میں خلل پڑا تھا اور کساد بازاری کا خوف بڑھ گیا تھا۔ دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں پیر کو دن کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی۔ ہانگ کانگ کا ہانگ سینگ انڈیکس مقامی وقت کے مطابق شام کے وقت 3.4 فیصد اوپر جاچکا تھا۔یورپ میں جرمنی کا ڈی اے ایکس انڈیکس اور فرانس کا سی اے سی بالترتیب 1.2 فیصد اور 1 فیصد ابتدائی تجارتی سیشن میں اوپر تھے۔لندن کا ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.3 فیصد اوپر گیا، امریکی فیوچرز بھی اوپر جاچکے تھے۔ڈاؤ 2.1 فیصد اوپر کھلنے کے لیے تیار تھا، جب کہ ایس اینڈ پی 500 اور ٹیک ہیوی نیسڈک کے فیوچرز بالترتیب 2.7 فیصد اور 3.6 فیصد بڑھوتری کی جانب گامزن ہوئے، برینٹ خام، عالمی تیل کا معیار، 2.8 فیصد بلند سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔اس حوالے سے چینی وزارت تجارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیرف میں کمی عمومی طور پر دنیا کے مفاد میں ہے ۔چینی وزارت تجارت نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکا چین کے ساتھ تجارت کرنے کے لئے کام کرتا رہے گا، ٹیرف میں کمی دنیا کے عمومی مفاد میں ہے۔بی بی سی نیوز کے مطابق چین اور امریکا میں تجارتی جنگ تھمنے کا اعلامیہ سامنا آنے کے بعد امریکی ڈالر اور یوآن کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ڈالر کی قیمت برطانوی پاؤنڈ، یورو اور جاپانی ین کے مقابلے میں بڑھی ہے، یوآن بھی ان 3 بڑی کرنسیوں اور ڈالر کے مقابلے میں اوپر گیا ہے۔\932
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ کا 11 ہزارافغانیوں کو امریکہ سے بے دخل کرنے کا اعلان
-
صدر ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب عالمی امن اور سلامتی کیلئے اہم قرار
-
برسبین میں چالیس سال سے زیادہ عمر کے پاکستانی مردوں کیلئے دوڑ، کرکٹ اور والی بال کے شاندار میچز کا انعقاد
-
ٹرمپ کا خطے کا دورہ ، اسرائیل کو شامل نہ کرنے پر سوالات اٹھ گئے
-
وائٹ ہائوس کی طرف سے قطری طیارے کی پیشکش کی تصدیق
-
شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کر سکتے ہیں، امریکہ
-
ملائیشین ایئرلائن کے طیارے کی تباہی کا ذمہ دار روس ہے، اقوام متحدہ
-
بنگلادیش، الیکشن کمیشن سے شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کی رجسٹریشن معطل
-
برطانوی وزیراعظم کے گھر آگ لگنے کی تحقیقات جاری
-
سعودی عرب ، امارات اور قطر کا دورہ تاریخی حیثت کا حامل ہے ، ٹرمپ
-
قیدیوں کی ڈیل کے حوالے سے بات چیت ، نیتن یاہو کا وفد کو دوحہ بھیجنے کا فیصلہ
-
ٹرمپ نے ادویات کی قیمت میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.