Live Updates

پاک بھارت جنگ بندی : بیک لاگ کی وجہ سے منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والی فلائٹس کی صورت حال میں بہتری

12 غیرملکی ایئر لائنز نے بھی پروازیں بحال کر دیں، مختلف ایئرپورٹس سے پروازوں کی منسوخی کم ہوکر 50 رہ گئی ہے. رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 12 مئی 2025 15:34

پاک بھارت جنگ بندی : بیک لاگ کی وجہ سے منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد بحال کیے گئے فلائٹ آپریشن میں بیک لاگ کی وجہ سے منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والی فلائٹس کی صورت حال بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے نجی ٹی وی کے مطابق فلائٹ شیڈول میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، 12 غیرملکی ایئر لائنز نے بھی پروازیں بحال کر دیں، فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئرپورٹس سے پروازوں کی منسوخی کم ہوکر 50 رہ گئی ہے جو گزشتہ روز 150 تک جا پہنچی تھی.

(جاری ہے)

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی ( پی اے اے) کے ذرائع کے مطابق حج پروازوں کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں آج اسلام آباد سے محض 23 ، لاہور سے 14 اور کراچی سے 15 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں پشاور کی 4 ، سیالکوٹ 2 اور فیصل آباد کی ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے جبکہ آپریشنل وجوہات کے باعث سیالکوٹ ایئرپورٹ کی شارجہ دمام اور کویت سے 3 پروازیں لاہور منتقل کی گئی ہیں.

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بار بار فضائی آپریشن معطل اور بحال کیا جاتا رہا پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے وقتاً فوقتاً نوٹم جاری کیے گئے تھے جس کی وجہ سے ایئرلائنز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بعض ایئرلائنز نے اپنا آپریشن روک دیا تھا. تاہم گزشتہ روز جنگ بندی کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے مکمل طور پر کھول دی تھی لیکن ایئرلائنز اور مسافروں کو درپیش بعض مسائل کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر کا سامنا ہے جب کہ بعض پروازیں منسوخ بھی کی گئی ہیں تاہم امید ہے ایک سے 2 روز میں صورت حال معمول پر آجائے گی.                                                      
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات