Live Updates

ٹنڈومحمدخان ،انڈس میڈیکل کالج یونیورسٹی و ہسپتال کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے پر وقار تقریب کا انعقاد

پیر 12 مئی 2025 18:15

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) انڈس میڈیکل کالج یونیورسٹی و اسپتال کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں طلبہ و طالبات ،ڈاکٹرز، وکلاء ، صحافیوں سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب سے خطاب کے دوران انڈس میڈیکل کالج و اسپتال کے چانسلر ڈاکٹر اقبال میمن نے کہا کہ اللہ پاک کی مدد سے پاک فوج کی صلاحیتوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، آج پوری دنیا پاکستان آرمی کی تعریف کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے نشے میں غرق مودی کو اپنے غرور کی سزا ملی ہے، بزدل بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رکھے تھے، انہوں نے کہا کہ اب بھارت کو عالمی سطح پر کشمیر سمیت طاس معائدے کا پابند بنایا جائے، انہوں نے پاک فوج کی شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا، تقریب کی ابتداء میں پاک فوج کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات