Live Updates

سانگلہ ہل،عوامی ویلفیئر سوسائٹی کا بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح اور دندان شکن جواب دینے پراظہار تشکر

قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے مسلح افواج کی شجاعت و بہادری ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے، میاں طارق جمیل کی گفتگو

پیر 12 مئی 2025 19:45

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)عوامی ویلفیئر سوسائٹی نے بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح اور دندان شکن جواب دینے پر پاک ا فواج کو خراج تحسین پیش کیا اور یوم تشکر منایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت تمام فوجی قیادت، افسران اور جوانوں کی خدمات کو سراہا،پاک فوج، بحریہ اور پی اے ایف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،اس موقعہ پر صدر میاں طارق جمیل نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں کا بھارت مقابلہ نہیں کرسکتا،ہمارے شاہینوں نے چند گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا کہ جس کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، دشمن کے فوجی اڈے، اسلحے کے انبار اور ایئربیسز دیکھتے ہی دیکھتے کھنڈرات بن گئے، ان کے رافیل ہمارے شاہینوں کے نشانے پر آئے تو اللہ کے فضل سے فیل ہو گئے، ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت کو دن میں تارے دیکھانے میں افواج پاکستا ن کی کامیابی کے ساتھ پوری پاکستانی قوم کی فتح ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع،قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے مسلح افواج کی شجاعت و بہادری ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے، افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،پوری قوم غازیوں اور شہدا کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کا دفاع کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات