Live Updates

سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کے نقصانات کا جائزہ لیا

منگل 13 مئی 2025 21:59

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سابق وزیراعظم آزادکشمیر وممبر قانون ساز اسمبلی راجہ فاروق حیدر خان نے بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہارتعزیت کیا اور متاثرین کے نقصانات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے شہدا ،زخمیوں اور متاثرین کیلئے اعلان کردہ پیکیج کا خیرمقدم کرتے ہیں،لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کے جذبے ہمالیہ سے بھی بلند ہیں،لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں معصوم بچے،خواتین اور بزرگ شہری شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے صرف دشمن کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا،وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں بہترین قیادت کی، پاک فوج اور عوام نے ملکر ہندوستان کو ہر محاذ پر شکست دی،انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات