
مسئلہ کشمیر حل ہونے تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہو سکتا: رکن برطانوی پارلیمنٹ
منگل 13 مئی 2025 21:50
(جاری ہے)
جیمز فرتھ نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ جولائی کے وسط میں برطانوی پارلیمنٹ میں کانفرنس منعقد کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنے ہم خیال ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ برطانوی حکومت اوروزیر خارجہ سے مطالبہ کریں گے کہ وہ براہ راست مداخلت کر کے پاکستان اور بھارت کو آمادہ کریں کہ وہ سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے جلد ازجلد مسئلہ کشمیرکا دیرپا اور پر امن حل نکالیں تاکہ برطانیہ میں بسنے والے دس لاکھ سے زائد کشمیریوں کو اپنے خاندانوں کے حوالے سے لاحق تشویش اور خدشات سے نجات دلائی جا سکے اوروہ برطانیہ کی معاشی، سیاسی اور سماجی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
بانی چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین نے اس موقع پر بری سے منتخب ہونے والے دونوں ارکان پارلیمنٹ ، عوام، کونسلروں اور نارتھ آف انگلینڈ کے ان تمام کشمیر دوست اراکین پارلیمنٹ اور کونسلروں کا شکریہ ادا کیا جو مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کر تے رہے ہیں۔ انہوں نے کشمیر کے بارے میں کل جماعتی پارلیمانی گروپ کے چیئرمین بیرسٹر عمران حسین، ڈیبی ابراھمز، طاہر علی، افضل خان، محمد یاسین، سارہ اوون، رچرڈ ہوپکنز، سارہ سمتھ، ابتسام محمد، ناز شاہ اور دیگر ارکان پارلیمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے برطانوی پارلیمنٹ میںکشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ارکان پارلیمنٹ اور برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ کے خاتمے کے بعد دنیا کو موقع ملا ہے کہ وہ ریاست جموں کشمیر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حل کرے۔ اس موقع پر شاہینہ ہارون راجہ اورتیمور طارق سمیت حلقہ بری کے کونسلرز، سابق میئرز، ڈپٹی میئرزاور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ کا 11 ہزارافغانیوں کو امریکہ سے بے دخل کرنے کا اعلان
-
صدر ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب عالمی امن اور سلامتی کیلئے اہم قرار
-
برسبین میں چالیس سال سے زیادہ عمر کے پاکستانی مردوں کیلئے دوڑ، کرکٹ اور والی بال کے شاندار میچز کا انعقاد
-
ٹرمپ کا خطے کا دورہ ، اسرائیل کو شامل نہ کرنے پر سوالات اٹھ گئے
-
وائٹ ہائوس کی طرف سے قطری طیارے کی پیشکش کی تصدیق
-
شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کر سکتے ہیں، امریکہ
-
ملائیشین ایئرلائن کے طیارے کی تباہی کا ذمہ دار روس ہے، اقوام متحدہ
-
بنگلادیش، الیکشن کمیشن سے شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کی رجسٹریشن معطل
-
برطانوی وزیراعظم کے گھر آگ لگنے کی تحقیقات جاری
-
سعودی عرب ، امارات اور قطر کا دورہ تاریخی حیثت کا حامل ہے ، ٹرمپ
-
قیدیوں کی ڈیل کے حوالے سے بات چیت ، نیتن یاہو کا وفد کو دوحہ بھیجنے کا فیصلہ
-
ٹرمپ نے ادویات کی قیمت میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.