Live Updates

پاک فضائیہ کے جوانوں نے منظم طریقے سے دشمن ملک کی سرحدوں کے اندر گھس کر دشمن کو شکست سے دوچار کیا، جمل بلوچ

منگل 13 مئی 2025 22:05

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) یونین آف جرنلسٹس ضلع صحبت پور کے صدر جمل بلوچ کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف ڈسٹرک پریس کلب صحبت پور سے شاندار ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مولوی قادر بخش چوک پر جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی جس میں ضلع صحبت پورکی سیاسی وسماجی تنظیموں اور ضلع کے چاروں پریس کلبز کے صحافیوں عہدیداران سمیت معروف سماجی قبائلی شخصیات حاجی علی احمد خان کھوسہ پاکستان مسلم لیگ ن نصیر آباد ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری محمد حسین گولا جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما عبد الرحمن پرکانی جی ٹی اے صحبت پور کے سابق جنرل سیکریٹری شیر دل بنگلزئی سینئر صحافی سردار بنگلزئی ،اللہ ورایا کاکڑ،رحمت اللہ کھوکھرسمیت سیاسی سماجی قبائلی شخصیات نے بھر پور شرکت کی فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی اس موقع پر صحبت پور کے نامور شاعر انجم کاکڑاور محمد نواز تھہیم نے پاک فوج کو سلام پیش کرنے کے لئے ملی نغمے پڑھے مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں افواج پاکستان کی جرت مندانہ کاروائیوں اور شاندار فتح پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاک فضائیہ کے جوانوں نے منظم طریقے سے دشمن ملک کی سرحدوں کے اندر گھس کر دشمن ملک کے ائیر بیس پر حملہ کرکے اسے نیست نابود کر دیا اور اسکو تاریخ کی بد ترین شکست سے دو چار کرکے پاک فوج کے جواں مرد فتح کے جھنڈے گاڑتے ہوئے واپس وطن عزیز پہنچے اور پوری دنیا اس جرت مندانہ حملوں سے پریشان ہوگی بھارتی حکومت نے اپنی تباہی کا ماتم کرتے ہوئے امریکہ سے مدد کی اپیل کی اور پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبوری ظاہر کی جو تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جا چکی ہے اس موقع پر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جمل بلوچ نے تمام سیاسی سماجی جماعتوں اور ذرائع ابلاغ کے شعبہ سے وابستہ افراد کا شکریہ ادا کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات