Live Updates

پاکستان کے امن و استحکام کو اہمیت دیتے ہیں ترک صدر کا اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان

ہم پاکستان کے امن و سکون اور استحکام کو بہت اہمیت دیتے ہیں، پاکستانی ریاست کے ضبط و تحمل اور دانشمندانہ پالیسی کی تعریف کرتے ہیں جو تنازعات کے حل میں مکالمے اور مصالحت کو ترجیح دیتی ہے، رجیب طیب اردوان کا ایکس پر ٹوئیٹ

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 14 مئی 2025 12:25

پاکستان کے امن و استحکام کو اہمیت دیتے ہیں ترک صدر کا اچھے اور برے وقت ..
انقرہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مئی 2025)پاکستان کے امن و استحکام کو اہمیت دیتے ہیں ترک صدررجب طیب اردوان کا اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر جاری کرد ہ اپنے بیان میں ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو ”قیمتی بھائی“ کہہ کر مخاطب کیا،اپنے ٹوئیٹ میں صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے امن و سکون اور استحکام کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

ہم پاکستانی ریاست کے ضبط و تحمل اور دانشمندانہ پالیسی کی تعریف کرتے ہیں جو تنازعات کے حل میں مکالمے اور مصالحت کو ترجیح دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ترکیہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

(جاری ہے)

صدر اردوان نے اپنے ٹوئٹ میںمزید یہ بھی لکھا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت و بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے۔

یہ برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے۔ آپ کے ذریعے میں اپنے دوست اور بھائی پاکستان کو اپنی دلی محبت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔صدررجب طیب اردوان نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں ”پاکستان ترکی دوستی زندہ باد“ بھی لکھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ترکیہ کے ساتھ مل کر دہشتگردی کی تمام شکلوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا تھاکہ ”یہ تاریخی پیشرفت ترکی کی قیادت، میرے عزیز بھائی صدر رجب طیب اردوان اور ترکی قوم کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، جو مفاہمت، اتحاد اور استحکام کی طرف اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں“۔وزیراعظم نے کہا کہ پی کے کے کی تحلیل ترکیہ کو دہشت گردی سے پاک کرے گی اور یہ مستقل امن کی جانب اہم قدم ہے، جس کا پاکستان خیر مقدم کرتا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کرد ورکرز پارٹی (پی کے کے) تحلیل کر کے ترکیہ کے ساتھ چلنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیاتھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات