Live Updates

تنازع کشمیر پر ہمارا موقف پہلے کی طرح واضح ، سندھ طاس معاہدہ بھی معطل رہے گا،بھارتی وزارت خارجہ

جموں کشمیر دو طرفہ معاملہ ، بھارت کی جموں کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دو طرفہ طور پر ہی طے کیا جائیگا،ترجمان

بدھ 14 مئی 2025 17:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے اور بھارت کی جموں کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ سندھ طاس بھی معاہدہ معطل رہے گا۔بھارتی وزارت خارجہ میں نیوز بریفنگ کے دوران رندھیر جیسوال نے بتایا کہ پاکستان نے 10مئی کو 2مرتبہ بھارت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹرمپ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ7مئی کے حملے کے بعد 10مئی کی فوجی کارروائی اور جنگ بندی معاہدے پر پہنچنے تک امریکی حکام سے تجارت پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔جموں کشمیر سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ جموں کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے، بھارت کی جموں کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اسے دو طرفہ طور پر ہی طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تنازع کشمیر پر بھارت کا موقف پہلے کی طرح واضح ہے اور یہ مسئلہ مکمل طور پر دو طرفہ ہے، اسے صرف بھارت اور پاکستان کے درمیان ہی حل ہونا چاہیے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات