ایل او سی کے عوام کا جذبہ فوج کے جوانوں جیسا ہے، دشمن کو منہ کی کھانی پڑی، امیر مقام

بدھ 14 مئی 2025 17:05

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہاہے کہ ایل او سی کے عوام کا جذبہ فوج کے جوانوں جیسا ہے، دشمن کو منہ کی کھانی پڑی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختو نخوا انجینئر امیر مقام نے راولاکوٹ کا دورہ کیا اور کہاکہ حکومت پاکستان متاثرین کو مالی امداد فراہم کرے گی، ایل او سی کے عوام کا جذبہ فوج کے جوانوں جیسا ہے، دشمن کو منہ کی کھانی پڑی۔ امیر مقام نے کہاکہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔وزیر امور کشمیر نے افواج پاکستان کو خراج تحسین، شہداء کیلئے دعا ء کی