
خواتین کو بااختیار بنانا ملک کی جی ڈی پی کو نمایاں طور پر بڑھا سکتا ہے ، رانا مشہود احمد خان
بدھ 14 مئی 2025 23:02
(جاری ہے)
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے وفد کو قرضہ سکیم کے تحت خواتین کیلئے مخصوص 25 فیصد کوٹہ اور راولپنڈی ویمن چیمبر میں قرض سہولت مرکز قائم کرنے کے بارے میں بتایا، یہ مرکز کاروباری خواتین کو ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کرے گا جو اس سکیم کے تحت قرض کے مواقع کو حاصل کرنے کے لئے متعلقہ مدد تک رسائی کو آسان بنائے گا۔
اجلاس میں نوجوان خواتین کے لئے باضابطہ رہنمائی کے سیشنز اور صلاحیت سازی کے اختیارات کے ساتھ ساتھ راولپنڈی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اراکین اور خطے کے دیگر چیمبرز کی خواتین کے لئے بیداری اور کاروباری تربیتی سیشنز کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں خواتین کے لئے روزگار کے مواقع اور خواتین کی ملکیتی کاروبار کو جوڑنے کے لئے سپورٹ نیٹ ورکس کے قیام، خواتین کی ملکیت والے کاروبار کو بڑھانے میں مدد کرنے پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ٹیم نے معاشی ترقی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا جس میں خواتین بھی شامل ہیں تاکہ وہ پاکستان کی ترقی میں بھرپور حصہ ڈال سکیں۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا کسی ملک کی جی ڈی پی کو نمایاں طور پر بڑھا سکتا ہے کیونکہ وہ ایک ترقی پسند معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے ذریعے ہم صرف فنڈ فراہم کرنے سے زیادہ کام کر رہے ہیں ، ہم ایک ایسا ماحولیاتی نظام بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے ذریعے خواتین ترقی کر سکیں اور آگے بڑھ سکیں۔یہ اجلاس انٹرپرینیورشپ میں صنفی فرق کو ختم کرنے کے لئے ایک اہم قدم تھا اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ ہم قومی ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے کسی کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے۔
مزید قومی خبریں
-
قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر
-
پاکستان کی بڑی بندرگاہوں پر خطرے سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی 2 روزہ مشقیں
-
تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف اور سرکاری ملازمین کو خوشخبری ملنے کا امکان
-
پاکستان اور افغانستان کا باہمی اعتماد بڑھانے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
-
ٹ* بھارتی فوج کے سربراہ نے بھی جہاز گرنے کا اعتراف کرلیا ،احسن اقبال
-
سمبڑیال ضمنی الیکشن میں (ن)لیگ بھاری ووٹوں سے کامیاب ہو گی، عظمی بخاری
-
مولانا جس کرپشن کی بات کر رہے یہ اس وقت حکومت کا حصہ تھے، انکے لوگوں سے ہی 20 ارب ریکور کیے، بیرسٹر سیف
-
فنگر پرنٹ کی جگہ اب زبان پرنٹ، شناخت کے نظام میں نئی انقلابی پیشرفت سامنے آگئی
-
پنجاب میں عید الاضحیٰ کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد
-
پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیارے گرنے کا اعتراف، بھارتی صحافی مودی سرکار اور فوج پر برس پڑے
-
نو مئی کے کیسز میں پی ٹی آئی کے مزید اراکین اسمبلی نااہل ہو سکتے ہیں، وزیرمملکت عقیل ملک کا دعویٰ
-
پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بے اثر، غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.