Live Updates

پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو دندان شکن جواب دےکر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، حاجی مقبول خان

بدھ 14 مئی 2025 19:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایبٹ آباد کے صدر حاجی مقبول خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو دندان شکن جواب دےکر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، پاک فوج اور فضائیہ کے شاہینوں کو بھارت کا غرور پاش پاش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حاجی مقبول خان نے کہا کہ 10 مئی پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ،وزیر اعظم اور آرمی چیف نے متحد ہو کر اپنے سے بڑے دشمن کا مردانہ وارجواب دے کر قومی سلامتی کی لاج رکھی۔

انہوں نے کہاکہ دنیا حیران ہے کس طرح جدید ٹیکنالوجی کا پاکستان نے مقابلہ کیا اور دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر مودی حکومت نے دنیا میں جو پراپیگنڈہ کیا اس کے جھوٹ کا پول بھی کھل گیا۔

(جاری ہے)

سب جان چکے ہیں بھارت ایک مکار ،دہشت گرد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے۔پاک فوج کے جوان جنہوں نے اپنی جان کو اپنی مٹی پر قربان کیا ان کے لواحقین کو بھی سلام ہے جنہوں نے ملک کو بہادر اور غیرت مند سپوت دیئے۔انہوں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایبٹ آباد کی جانب سے پاک فوج ،پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین اور قوم کو فتح کی مبارک باد پیش کی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات