بھارتی صحافی نے ایس400کا نقصان چھپانے کیلئے مودی کی 2019میں بنائی گئی تصویر تازہ ظاہر کرکے پوسٹ کردی

بدھ 14 مئی 2025 22:00

نئی دیلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)بھارتی صحافی نے ایس400کا نقصان چھپانے کیلئے مودی کی 2019 میں بنائی گئی تصویر تازہ ظاہر کرکے پوسٹ کردی۔بھارتی گودی میڈیا بڑی ڈھٹائی سے اپنی جنتا کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہے ، پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ایس فور ہنڈرڈ ڈیفنس سسٹم کی تباہی جھٹلانے کیلئے معروف بھارتی صحافی شیو اروڑ نے مودی کی 2019کی ایک تصویر تازہ ظاہر کرکے دوبارہ پوسٹ کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے بھارتی ایس فور ہنڈرڈ ڈیفنس سسٹم مwثرطریقی سی تباہ کیا اور ٹھوس شواہد بھی عالمی برادری ky سامنے رکھے ۔ بھارت کی عسکری ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے انڈین صحافی شیو اروڑ نے 2019میں لی گئی مودی کی ایس فور ہنڈرڈ کے لانچر کے سامنے تصویر پوسٹ کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ۔ ماہرین کے مطابق ایس فور ہنڈرڈ ڈیفنس سسٹم درحقیقت بارہ یونٹس پر مشتمل ڈیفنس سسٹم ہے ۔ افواج پاکستان نے شواہد کے ساتھ ثابت کیا کہ محض لانچرہی نہیں بلکہ ایس فور ہنڈرڈ کیریڈاراور کمانڈ پوسٹ جیسے اہم حصے بھی تباہ کیے جا چکے ہیں ۔