Live Updates

جنوبی افریقا کے بلے بازراسی وین ڈر ڈوسن نے پی ایس ایل10 کے بقیہ میچز کیلئےتیار

جمعرات 15 مئی 2025 14:27

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) جنوبی افریقا کے راسی وین ڈر ڈوسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے۔36سالہ راسی وین ڈر ڈوسن اس سے قبل ڈرافٹ میں پک ہونے کے بعد ذاتی وجوہات کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبردار ہوئے تھے۔تاہم اب راسی وین ڈر ڈوسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی ڈوسن کی بقیہ میچز میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق مینجمنٹ راسی وین ڈر ڈوسن کو پی ایس ایل میں خوش آمدید کہتی ہے، ورلڈ کلاس کھلاڑی کے پی ایس ایل میں آنے سے چار چاند لگ جائیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اس سے قبل ایلکس ہیلز کی پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں شمولیت کا بھی اعلان کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل کو معطل کیا گیا تھا تاہم جنگ بندی کے بعد اب لیگ کو بحال کرکے میچز 17 سے 25 مئی کو ہوں گے۔17 مئی کو راولپنڈی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اورکراچی کنگز کے درمیان میچ ہو گا۔راسی وین ڈرڈوسن کو 18ٹیسٹ ،71 ایک روزہ بین الاقوامی اور 50 ٹی ٹونٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات