Live Updates

عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کی ، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے. بیرسٹرگوہر

وزیراعظم نے ہمیں اسمبلی میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی جس کا خیر مقدم کیا‘سابق وزیراعظم سے ہونے والی بات کو باہر کبھی شئیر نہیں کرتا.چیئرمین تحریک انصاف کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 15 مئی 2025 14:05

عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کی ، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کی ، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیں اسمبلی میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی جس کا خیر مقدم کیا.

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی بات کو باہر کبھی شئیر نہیں کرتا،عمران خان کے بچے سامنے آئے، وہ بھی حالات سے باخبر ہیں، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے بھی کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی.

(جاری ہے)

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی خبروں کی تردید کرتا ہوں، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے، ہماری پارٹی میں اندرونی سطح پر باتیں بھی ہوتی ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ عمران خان نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا، یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ مذاکرات ہورہے ہیں، عمران خان کی رہائی قانون اور آئین کے مطابق ہوگی.

بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ڈیل نہیں کرنا چاہتے، عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی رہائی قانون اور آئین کے مطابق ہوگی، عمران خان نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا، یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ مذاکرات ہورہے ہیں دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی نئی فہرست جاری کردی ہے جس میں سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام شامل نہیں اڈیالہ جیل میں آج عمران خان سے ملاقات کا دن ہے، ملاقات کے لیے جاری کردہ نئی فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے نام کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کیا گیا ہے.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے فراہم کی گئیپہلی فہرست میں علی امین گنڈا پور، فردوس شمیم نقوی، رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اسامہ حمزہ، میاں غوث، فیصل جاوید اور رانا عاطف کے نام شامل تھے نئی فہرست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھجوا دی گئی، اڈیالہ جیل حکام کو واضح کیا گیا کہ پہلی فہرست کو منسوخ سمجھا جائے.
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات