Live Updates

افرادی قوت بڑھانے کیلئے بلوچستان کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اشد ضرورت ہے، اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ

جمعرات 15 مئی 2025 17:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) رکن بلوچستان صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اشد ضرورت ہے، افرادی قوت بڑھانے کیلئے شارٹ کورسز کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے ،بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے یہ صوبہ معدنیات کے حوالے سے مالا مال ہیں انہی وسائل کو بروئے کار لا کر نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے،سی پیک، گوادر پورٹ، ریکوڈک جیسے منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں کی بے روزگاری کا خاتمہ کرکے ہی ترقی کی راہ پر چلا جا سکتا ہے۔

نوجوانوں کی سکلز کو معاشرے کی ترقی کیلئے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نسٹ یونیورسٹی بلوچستان کیمپس میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام، پی پی اے ایف اور ورڈز پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر و ڈین نسٹ یونیورسٹی بلوچستان کیمپس ڈاکٹر مغیث اسلم، پی پی اے ایف کے محمد سراج الحق غوری، ڈاکٹر عبد الرحمن، ورڈز پاکستان کے ڈاکٹر محمد حیات جمالی، میر عامر بہرانی، قیصر خان جمالی و دیگر بھی موجود تھے۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ بہترین تعلیمی اداروں کو دیکھتا ہوں تو دل خوش ہوتا ہے بلوچستان کے لوگوں خاص کر یوتھ میں جو جذبہ ہے شاید ہی کہیں اور ہوں، بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے یہ صوبہ معدنیات کے حوالے سے مالا مال ہیں انہی وسائل کو بروئے کار لا کر نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، تمام تر نامساعد حالات کے باوجود ہماری یوتھ اپنے ہنر کا لوہا منوا رہے ہیں۔

بلوچستان کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اشد ضرورت ہے۔ افرادی قوت کیلئے شارٹ کورسز کا تعلیم ضروری ہے انہوں نے بلوچستان کے تعلیمی نظام میں اصلاحات لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی یوتھ اور ریاست کے درمیان خلا کو ختم کرنے کیلئے مثر طریقے سے ٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک، گوادر پورٹ، ریکوڈک جیسے منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں کی بے روزگاری کا خاتمہ کرکے ہی ترقی کی راہ پر چلا جا سکتا ہے۔

نوجوانوں کی سکلز کو معاشرے کی ترقی کیلئے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ جعفر آباد میں پبلک لائبریری اور ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے قیام سے وہاں مسائل میں کمی اور سہولت میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان یوتھ پالیسی بنی ہے اور ینگ پارلیمنٹرینز فورم تشکیل پایا ہے جو یوتھ کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے کام کریگی۔ ڈاکٹر مغیث اسلم نے کہا کہ جدید ٹی وی ای ٹی سینٹر اور جعفرآباد میں پبلک لائبریری کی تزئین و آرائش پی پی اے ایف، ورڈز پاکستان اور نسٹ کا جوائنٹ وینچر ہے، نسٹ یونیورسٹی کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔

سماجی ذمہ داری کیلئے پر عزم ہیں۔ نسٹ یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا مقصد بلوچستان کے نظام تعلیم کو ملکی سطح پر تعلیمی نظام سے منسلک کرنا تھا نسٹ یونیورسٹی معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ محمد سراج الحق غوری نے کہا کہ پاکستان پاورٹی ایولویشن فنڈ ایک عرصے سے مختلف شعبوں میں کام کررہا ہے ملک کے چاروں صوبوں میں سکلز کے حوالے سے پی پی اے ایف کے پروگرامز جاری ہے، ڈاکٹر محمد حیات جمالی نے کہا کہ جوائنٹ وینچر کے ذریعے جعفر آباد میں پبلک لائبریری قائم کی جائے گی جس میں جدید سہولیات میسر ہوں گے اسی طرح جدید ٹی وی آی ٹی سینٹر قائم کیا جائے گا جس میں طلبا و طالبات کو مختلف کورسز کی سہولت میسر ہوگی اور وہی طلبا و طالبات ہنر سیکھنے کے بعد انہیں میچنگ گرانٹس فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکے۔

ڈاکٹر عبدالرحمن نے کہا کہ پاکستان کی ایک بڑی آبادی یوتھ پر مشتمل ہے ہمیں یوتھ کے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی معیشت، بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کوشاں رہنے کی ضرورت ہے۔ یہی یوتھ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم یوتھ کو سکلڈ بیسڈ ایجوکیشن فراہم کرے۔اس سے قبل مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی طالبات نے اپنی کامیابیوں کی کہاں بھی شیئر کیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات