Live Updates

پاکستانی قوم سیاسی اختلافات کے باوجود ملک کے دفاع اور کشمیر کے اصولی موقف پر متحد ہے ،چوہدری قاسم مجید

جمعرات 15 مئی 2025 17:03

ڈربی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم ومنگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید کے اعزاز میں گذشتہ روز اشرف میٹ نے عشائیہ دیا عشائیہ میں حاجی کفایت،ساجد میٹ،پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ شبیر احمد،مرکزی رہنما پیپلزپارٹی ناٹنگھم اشفاق راجہ،پیپلز پارٹی صدر ڈربی پیپلزپارٹی اشفاق احمد،راجہ جاوید،رحیم خان،چوہدری شاہد ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ ملک کی بہادر مسلح افواج کی شجاعت اور ''آپریشن بنیان مرصوص'' کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ایک بروقت اور قوم کو متحد کرنے والا اقدام قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں عالمی میڈیا پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جس جراء ت اور بصیرت سے پاکستان کا مقدمہ لڑا اور میڈیا کے محاذ پر ملک وقوم کا دفاع کیا وہ لائق ستائش ہے عالمی میڈیا پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے موقف نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستانی قوم سیاسی اختلافات کے باوجود ملک کے دفاع اور کشمیر کے اصولی موقف پر متحد ہے اور بنیان المرصوص کی عملی مثال ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر وطنِ عزیز کا دفاع نہایت جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے کیا پوری قوم ان عظیم سپاہیوں غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی وکشمیری قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں دنیا بھر میں جہاں بھی پاکستانی وکشمیری آباد ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں اپنی افواج پر فخر کرتے ہوئے انکے اور اس ملک کی ترقی استحکام امن کے لیئے دعا گو ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج پاکستان نے بھارت کے دانت کھٹے کر کے پوری دنیا میں اپنا نام روشن کیا مجھ سمیت ہر پاکستانی وکشمیری اپنی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔بعدازاں انھوں نے اشرف میٹ کا بہترین عشائیہ تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ دیار غیر میں مقیم اوورسیز کشمیریوں کے حقیقی سفیر ہیں اوورسیز کشمیریوں کے مسائل سے آگاہ ہو ان شاء اللہ اوورسیز کے مسائل حل کروانے میں اپنا بھرپور ادا کرونگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات