Live Updates

صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سندھ زون کے صدر سردار ذولفقار علی کی ملاقات

جمعرات 15 مئی 2025 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سندھ زون کے صدر سردار ذولفقار علی نے ملاقات کی،ملاقات میں آزادکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیا ل کیاگیا۔ اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ کی بھارتی فضائیہ کو دھول چٹائی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے موقف کی تائید کرنے والے برادر ممالک چین، ترکیہ اور آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر صدر ریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری،سردارذوالفقار علی نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے بھارتی جارحیت میں جامِ شہادت نوش کیا۔

(جاری ہے)

مودی سرکار کے پاس اب کوئی جواب باقی نہیں رہا۔دشمن کو اپنے طیاروں،ایئر ڈیفنس سسٹم اور میزائلوں پر ناز تھا،۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے کامیاب اختتام پر آج پاکستان اور آزادکشمیر بھر میں یوم تشکر منایاجارہا ہے۔

نریندر مودی کااپنی عوام سے کیا گیا خطاب عندیہ دے رہا ہے کہ دشمن نے اپنی شکست کو قبول نہیں کیا اور اپنی شرمندگی کو مٹانے کے لئے وہ کوئی ایڈونچر کر سکتا ہے، ہمیں پیشگی بھارت کو ایک بار پھر یہ پیغام دینا چاہیے کہ ہم آپسی جھگڑوں کا شکار نہیں ہیں۔ پاکستانی قوم اپنی فورسز پر فخر کرتی ہے جنہوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔بھارت حملہ کر کے یہ سوچ رہا تھاکہ شاید پاکستان اپنا دفاع نہیں کر سکتا اس کی وجہ یہ تھی مودی یہ سوچ رہا تھاکہ شاید پاکستانی قوم آپس میں لڑ رہی یہ تقسیم ہیں جب ہم حملہ کریں گے یہ متحد نہیں ہو گی ملک کے اندر انتشار پھیلے گا اور ہم کامیاب ہو جائیں گے لیکن اس کے سارے خیالی پلاؤ منصوبے ناکام ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں غیور قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ مل کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی اور ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ ذمہ دار قومیں اورزندہ قومیں مشکل وقت میں اسی طرح کرتی ہیں
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات