8 ویں کلاس کی طلبہ سے مبینہ اغوا کے بعد شادی سے متعلق درخواست پر پولیس کو لڑکی کی دستاویزات کی تحقیقات کا حکم

جمعرات 15 مئی 2025 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے 8 ویں کلاس کی طلبہ سے مبینہ اغوا کے بعد شادی سے متعلق درخواست پر پولیس کو لڑکی کی دستاویزات کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو 8 ویں کلاس کی طلبہ سے مبینہ اغوا کے بعد شادی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ لڑکا لڑکی کے گھر ڈرائیور تھا۔

(جاری ہے)

لڑکا 8 ویں کلاس کی طلبہ جینیفر جان کو گھر سے لے گیا اور شادی کرلی۔ لڑکی کی عمر 16 سال ہے، چائلڈ میرج کے زمرے میں آتا ہے۔ عدالت نے پولیس کو لڑکی کی دستاویزات کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس کو لڑکی کے برتھ سرٹیفکیٹ اور اسکول سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی ہدایت کردی۔ عدالت نے سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق لڑکے عرفان کیخلاف تھانہ گلشن اقبال میں مقدمہ درج ہے۔