
وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ، بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر الہام علیوف کا شکریہ
پاکستان امن چاہتا ہے لیکن ایک بار پھر جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو بھرپور دفاع بھی کرے گا،صدر علیوف کی مستقل حمایت پاکستانی عوام سے ان کی بے پناہ محبت اور پیار کا مظہر ہے، شہباز شریف کی جمہوریہ آذربائیجان کے صدرسے ٹیلی فونک گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 15 مئی 2025
17:00

(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن ایک بار پھر جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو بھرپور دفاع بھی کرے گا۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر اتفاق کیا ہے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا۔وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیاد ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کی مسلسل حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات وقت کی آزمائش پر پورے اترے ہیں انہوں نے پاکستان میں آذربائیجان کی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور صدر الہام علیوف کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔وزیر اعظم نے پاکستان آذربائیجان کے درمیان خصوصی اور وقت کی آزمائش پر پورا اترنے والے برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس دوستی کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر علیوف نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.