Live Updates

بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں3کشمیری نوجوان شہید کردیے

جمعرات 15 مئی 2025 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں 3کشمیری نوجوان شہیدکر دیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے نادر لورگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے ضلع ریاسی کے علاقے بھاگا میں ایک بڑا آپریشن شروع کردیا۔ اسی طرح کا آپریشن ضلع کٹھوعہ کے علاقے گگھوال میں آج دوسرے دن بھی جاری رہا۔ بھارتی فورسز کی طرف سے سری نگر، اسلام آباد، شوپیاں، کولگام، پلوامہ، ڈوڈہ، کشتواڑ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ قابض بھارتی اہلکار گھروں میں گھس کر مکینوں کو ہراساں اور اہم دستاویزات، فوبائل فون ، لیپ ٹاپ وغیرہ ضبط کر رہے ہیں ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات