
بجلی، اشیائے ضروریہ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی عوامی ریلیف پالیسیوں کا نتیجہ ہے، سیدال خان
جمعرات 15 مئی 2025 17:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں، ایسے میں ان کی زندگی آسان بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بجٹ میں تعلیم، صحت اور روزگار کے شعبوں کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھرپور انداز میں سرگرمِ عمل ہیں اور قائدمحمد نواز شریف سے مسلسل رہنمائی حاصل کر رہے ہیں جس کے باعث پالیسیوں میں تسلسل اور بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز کو مؤثر حکمتِ عملی سے قابو میں لایا جا رہا ہے اور معیشت کو درست سمت میں لانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔بلوچستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے، اس کی ترقی و خوشحالی پورے ملک کی ترقی ہے، حکومت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لئے پرعزم ہے، تعلیم، انفراسٹرکچر، صحت اور روزگار کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔وکلاء وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ وکلاء معاشرے میں قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، حکومت عدالتی نظام کو مزید مؤثر بنانے اور وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔طلباء سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں، ان کی تعلیم و تربیت، رہنمائی اور مواقع کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے اور تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی رائے، تجاویز اور مسائل سے باخبر رہ کر ہی بہتر پالیسی سازی ممکن ہے، اور اس طرح کے ملاقاتیں اس سلسلے کا اہم حصہ ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.