Live Updates

ڈاکٹرحافظ عبدالکریم نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات جمع کرادیئے

جمعرات 15 مئی 2025 18:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات جمع کرادیئے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے باہر ڈاکٹرحافظ عبدالکریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ کے اجراء پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،میں پروفیسر سینیٹر علامہ ساجد میر کے مشن کو جاری رکھوں گا اورملک میں کتاب وسنت کی بالا دستی، جمہوریت کے استحکام کے لیے ہر قسم کی قربانی دوں گا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات