Live Updates

پیپلز پارٹی ٹنڈومحمدخان کی جانب سے اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 15 مئی 2025 23:13

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) پیپلز پارٹی ٹنڈومحمدخان کی جانب سے اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی کے ایم. پی اے و ضلعی صدر سید اعجاز شاہ بخاری ، ایم پی اے و ضلعی جنرل سیکرٹری خرم کریم سومرو نے کی۔بخاری ہاؤس سے پریس کلب ٹنڈومحمدخان تک نکالی جانے والی ریلی میں سینکڑوں جیالوں و شہریوں نے شرکت کی۔

دوران ریلی پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے پورا شہر گونج اٹھا۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے مرکزی کال پر ملک بھر کی طرح ٹنڈومحمدخان میں بھی اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بزدل مودی نے پہلوامہ سانحہ کی آڑ میں طاس معاہدہ خود سے ختم کرکے اپنے ناپاک عزائم کو مکمل کرنا چاہتا تھا، بزدل بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے شہریوں پر گولے برسائے، پاکستانی قوم، حکومت و افواج نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن بزدل بھارت کو پاکستان کا برداشت کرنا پسند نہیں آیا، بھارتی مسلسل حملوں کا جب پاکستانی افواج نے جواب دیا تو مودی سرکار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاک فوج کی شاندار صلاحیتوں اور بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شاندار کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات