Live Updates

فلائی دبئی نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے آپریشن کا آغاز کر دیا، پہلی پرواز کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) فلائی دبئی نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے آپریشن کا آغاز کر دیا، پہلی پرواز کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق فلائی دبئی کی پہلی پرواز گزشتہ رات 164 مسافروں کے ساتھ پشاور پہنچی، اس موقع پر پرواز کا پرتپاک استقبال کیا گیا، باچا خان ایئرپورٹ پر فلائی دبئی کی پرواز کو واٹر کینن کی سلامی دی گئی اور کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق فلائی دبئی ہفتے میں سات پروازیں چلائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ اس اقدام سے پشاور سے خلیجی و یورپی ممالک کیلئے فضائی روابط میں توسیع ہوگی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ فلائی دبئی کی پرواز ایف زی 375 صبح 2 بجکر 20 منٹ پر 184 مسافروں کے ساتھ واپس دبئی بھی روانہ ہوگئی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات