
پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں ''یومِ تشکر'' منایا گیا ، پاکستانی قوم نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیا،حافظ طاہر محمود اشرفی
جمعہ 16 مئی 2025 15:25

(جاری ہے)
علما نے کہا کہ پاکستانی قوم خصوصا مذہبی طبقات ہر آزمائش میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ ہم اپنے ان غیر مسلم ہم وطنوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر وطن عزیز کے دفاع کا حق ادا کیا ہے، یہ پاکستان کی وہ خوبصورت تصویر ہے جس میں ہر مذہب اور ہر طبقے کے لوگ قومی سلامتی کے لیے متحد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن چاہتا تھا کہ پاکستان میں فرقہ واریت، مذہبی منافرت اور تقسیم کو ہوا دے لیکن الحمدللہ پاکستانی قوم نے اتحاد و اتفاق سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ۔ علما و مشائخ نے لوگوں کو پیغام دیا کہ وہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر موجود گمراہ کن پراپیگنڈے سے ہوشیار رہیں اور صرف معتبر ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔اس موقع پر خطبا اور علما نے بھارت میں ترکیہ، بنگلہ دیش اور آذربائیجان جیسے برادر اسلامی ممالک کے خلاف جاری منفی مہم کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک کو اپنے بھائیوں کی طرح سمجھتا ہے اور ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ علما نے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ وہ ان ممالک کے خلاف ہونے والی سازشوں کا نوٹس لے اور بین الاقوامی سطح پر انصاف کی بات کرے۔پاکستان علما کونسل کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے لیکن اگر کسی نے اس کی سالمیت کو چیلنج کیا تو پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر اس کا بھرپور جواب دے گی۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.