
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں یومِ تشکر کی تقریب، افواجِ پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار
جمعہ 16 مئی 2025 15:31
(جاری ہے)
سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے پرچم کشائی کی ۔
جوں ہی سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند ہوا، فضاپاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھی اور آسمان پر پھولوں کی پتیاں بکھیر دی گئیں۔اس موقع پر اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار، باوقار اور پرعزم قوم کا ملک ہے، جس کی بہادر افواج نے ایک بار پھر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج اس قومی فتح پر شکر ادا کرتے ہوئے اتحاد، یگانگت اور قربانی کے جذبے کو زندہ رکھنا ہوگا تاکہ پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔آڈیٹوریم فلک شگاف نعروں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور نعرۂ تکبیر، اللہ اکبر سے گونج اٹھا۔ تقریب کا آغاز علامہ اقبال کی دعا لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری سے ہوا، جس نے شرکاکے دلوں میں ملی جذبہ مزید بیدار کر دیا۔ اختتام پر جب یہ وطن تمہارا ہے، سوہنی دھرتی اور دیگر ملی نغمے بجائے گئے تو پورا ہال حب الوطنی کے رنگ میں جھوم اٹھا اور فضا جوش و خروش سے معمور ہو گئی۔تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔
مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا
-
ڈاکٹرندیم احمد ملک نے کمپیوٹرسائنسز ایریا آف ریسرچ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
-
ایچ ای سی کے ڈاکٹرضیا القیوم اربوں روپے کے فنڈز میں مبینہ بے قاعدگیوں پرعہدے سے فارغ
-
ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستانی محققین اور فیکلٹی کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں دسویں ایچ ای سی بیسٹ ریسرچ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد
-
انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہو گئے
-
شدید گرمی کے باوجود فارمی انڈوں کی قیمت303روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد منظور
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی میڈیا،چیلنجز اور حکمت عملی پر سیمینار کا انعقاد
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز
-
پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل طلبہ کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.