Live Updates

یومِ تشکر ، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 ملتان نے ریلی نکالی

جمعہ 16 مئی 2025 15:31

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ضلعی حکومت کے زیرِ اہتمام پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ملتان نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ’’یومِ تشکر‘‘ جوش و خروش سے منایا۔ اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد بلال کی قیادت میں ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ریلی نکالی جس میں شرکا نے دشمن کو دندان شکن جواب دینے پر پاک فوج، بالخصوص پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

ریلی کے دوران ’’پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے گئے اور وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا۔ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے قومی پرچم بلند کیا، جس کے بعد پولیس اور ریسکیو 1122 کے دستوں نے پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب میں شہریوں، سول سوسائٹی، اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ملتان نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وطنِ عزیز کی سلامتی اور عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار رہے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات