کراچی علامہ اقبال یونیورسٹی میں یوم تشکر کی پروقار تقریب، ڈائریکٹر ذلفقار علی زرداری کی شرکت، طالب علموں کا پرتپاک استقبال

جمعہ 16 مئی 2025 21:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے یوم تشکر کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ریجنل ڈائریکٹر سندھ کراچی ڈویژن ذوالفقار علی زرداری صاحب نے افواج پاکستان کی شاندار کامیابیوں اور ملکی دفاع کے لئے انکی قابل ستائش خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، دفاع وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں اور سولینز کے بلند درجات کی دعا کی گئی، ذوالفقار علی زرداری اور انکے اسٹاف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی سلامتی اور دفاع وطن کی خاطر علمی درسگاہیں وطن سے سپوتوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی ہمارے ملک کو ہمیشہ سربلند رکھے اور ہر مشکل سے محفوظ فرمائے۔ آمین!۔ اس موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کراچی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی گئی۔