Live Updates

انجمن تاجران بابر مارکیٹ کے انتخابات میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی، راشد علی شاہ

جمعہ 16 مئی 2025 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء) انجمن تاجران بابر مارکیٹ کے 24 مئی 2025 کو ہونے والے تاریخی انتخابات کے حوالے سے آل بابر مارکیٹ فرینڈز گروپ کے چیئرمین سید راشد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بابر مارکیٹ کی قسمت کا فیصلہ باہمت، باکردار اور باشعور تاجر برادری کے ہاتھوں ہو!۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک الیکشن نہیں، ایک انقلاب ہی! برسوں سے مسلط نااہل ٹولے نے مارکیٹ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، لیکن اب بیدار تاجر برادری ان کے خلاف سینہ سپر ہو چکی ہے۔

یہ جنگ روشنی اور اندھیرے کے درمیان، دیانت اور خیانت کے درمیان، ترقی اور تباہی کے درمیان ہے۔سید راشد علی شاہ نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے تاریخ میں پہلی بار یہ الیکشن عدالتی نگرانی میں شفافیت کے اعلیٰ ترین معیار پر ہو رہا ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تبدیلی کا سورج طلوع ہونے کو ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاجروں سے پُرجوش اپیل کی کہ اب صرف نعرے نہیں، عمل دکھانا ہوگا!اب صرف دعوے نہیں، خدمت کو ووٹ دینا ہوگا!وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر مافیا کو شکست دیںاور بابر مارکیٹ کو ایک باوقار، بااعتماد اور ترقی یافتہ مارکیٹ بنائیں!۔

راشد علی شاہ نے عزم کیا کہ اگر تاجروں نے اعتماد کا ووٹ دیا تو وہ اور ان کی ٹیم دن رات ایک کر کے مارکیٹ کو لوڈشیڈنگ، کرپشن، اور بدانتظامی سے نجات دلا کر حقیقی معنوں میں ایک فلاحی مارکیٹ بنائیں گے۔ووٹ دو، تبدیلی لاؤ ط حق اور سچائی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ!بابر مارکیٹ میں نئی صبح طلوع ہونے جا رہی ہے، اور اس کے لیے صرف ایک فیصلہ چاہیی: سچ، دیانت اور خدمت کو ووٹ دیاجائی!۔

انجمن تاجران بابر مارکیٹ کے تاریخی اور شفاف انتخابات کے حوالے سے آل بابر مارکیٹ فرینڈز گروپ کے چیئرمین سید راشد علی شاہ نے مزید کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب الیکشن سندھ ہائی کورٹ کی نگرانی اور حکومت سندھ کے رجسٹرار کے تحت ہو رہے ہیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ اب بابر مارکیٹ میں حقیقی نمائندہ قیادت کے انتخاب کا وقت آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات صرف روایتی عمل نہیں بلکہ مارکیٹ کے روشن مستقبل، تعمیر و ترقی اور مسائل کے مستقل حل کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

انہوں نے تمام تاجروں سے اپیل کی کہ وہ مفاد پرست ٹولے اور نااہل قیادت سے نجات حاصل کرنے کے لیے اس بار دیانت دار، مخلص اور محنتی قیادت کو منتخب کریں۔سید راشد علی شاہ نے مزید کہا کہ اگر تاجربرادری نے اکثریتی ووٹ سے اچھی قیادت کو کامیاب کیا تو مارکیٹ کو لوڈشیڈنگ، ناقص کارکردگی، بدنظمی اور بدعنوانی سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے تاجروں کو یقین دلایا کہ آل بابر مارکیٹ فرینڈز گروپ کا ہر نمائندہ مارکیٹ کی بہتری، فلاح اور ترقی کے لیے ہر سطح پر عملی اقدامات کرے گا۔اب وقت آ گیا ہے کہ صرف وعدوں پر نہیں بلکہ عمل پر ووٹ دیا جائے، تاکہ ہماری مارکیٹ کا مستقبل محفوظ ہو.
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات