
پاکستان پرامن بقائے باہمی پر پختہ یقین رکھتا ہے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور عزم کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی پریس بریفنگ
جمعہ 16 مئی 2025 22:30
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے اپنے مینڈیٹ کے مطابق سختی سے کام کیا جس کا مقصد ان بھارتی طیاروں کو نشانہ بنانا تھا جنہوں نے یا تو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی یا اپنے پے لوڈ کو پاکستانی حدود میں چھوڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی بے جا جارحیت کے پیش نظر پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کرنے پر مجبور ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ اسی مناسبت سے ہم نے 10 مئی کو علی الصبح آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سخت ردعمل میں بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور فوجی اہداف کو بے اثر کرنے میں پاکستان کی فیصلہ کن کامیابی اب ایک ناقابل تردید اور وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ حقیقت ہے جسے غلط معلومات یا پروپیگنڈے سے چھپایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کارروائی کا مقصد پاکستان کے عزم، صلاحیت اور اپنی سرزمین اور لوگوں کے دفاع کے حق کا مظاہرہ کرنا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی موثر جوابی کارروائیوں نے اس کی ڈیٹرنس کی ساکھ کو تقویت بخشی ہے اور بھارت کی روایتی برتری یا خطے پر تسلط مسلط کرنے کے اس کے عزائم کے بارے میں ہر قسم کے بھرم کو ختم کردیا ہےجبکہ بھارت دو طرفہ تعلقات میں "نیو نارمل " کے قیام کے تصور کا پرچار کرتا ہے، ہمارے جواب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ واحد قابل قبول اصول خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت جنگ بندی کا حالیہ اعلان ایک مثبت پیش رفت ہے، ہم بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس پر ایمانداری سے عمل درآمد پر عمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر جنگ بندی میں سہولت کاری کے لیے دوست ممالک کی طرف سے ادا کیے گئے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، ہم امریکی صدر ٹرمپ کے تنازعہ جموں و کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے ساتھ بات چیت کرنے کے اعلان کے لیے بھی اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ جنگ بندی کئی دوست ممالک کی سہولت کے ذریعے حاصل کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے 10 مئی سے متواتر رابطہ برقرار رکھا ہے، دونوں فریقین نے مرحلہ وار تنائو کم کرنے کے لیے ایک منظم طریقہ کار پر اتفاق کیا ہے، جذبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان نے 14 مئی کو ایک بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار کو بھارت کے حوالے کیا، بدلے میں بھارت نے پاکستان رینجرز کے ایک سپاہی کو رہا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب عالمی برادری علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دے رہی ہے، بھارت کی بیان بازی حقائق کو مسخ کرنے، جارحیت کو جواز فراہم کرنے اور پاکستان کے جوہری اثاثوں پر بلاجواز الزامات لگانے کے مسلسل رجحان کی عکاسی کرتی ہے، اس کے برعکس پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہ کہ بھارت کے جنگجوانہ انداز کو دیکھتے ہوئے ہم اپنے بین الاقوامی شراکت داروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بھارت اپنے وعدوں کا احترام کرے اور مزید جارحیت سے باز رہے، اگر بھارت نے دوبارہ دشمنی شروع کی تو پاکستان کے پاس جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ موجودہ دور میں امن ہی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے لیے ہمارے عزم کو کبھی کمزوری نہ سمجھا جائے، آئندہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور عزم کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر پختہ یقین رکھتا ہے، ہم تنازعات کے حل اور تصادم دور کرنے کے لئے بات چیت اور سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں، ہم نے جموں و کشمیر کے بنیادی تنازعہ سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنے کے لیے بامعنی اور نتیجہ خیز بات چیت کی مسلسل وکالت کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے ان تنازعات کا منصفانہ اور پرامن حل ناگزیر ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی معاون حج نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی،دوران ڈیوٹی ملنے والا مہنگاموبائل عراقی خاتون عازمہ حج کے حوالے کر دیا
-
لانڈھی میں ڈاکووں نے مزاحمت پر ایک اور گھر اجاڑ دیا
-
یہ وہ سرزمین ہے جہاں پر ہر پاکستانی اپنی جاں نچھاور کرنے تیار ہے وہ اپنے پرچم کو جھکنے نہیں دیتا،ڈاکٹرعشرت العباد خان
-
اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے،خالد مقبول صدیقی
-
میرے والد کی ای سی جی نارمل نہیں تھی اور شوگر لیول بھی زیادہ تھا، مہربانو قریشی
-
پارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے،نوازشریف
-
چوہدری شافع حسین کا دورہ چین،پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سے چین کی کمپنیوں کے ساتھ 4 معاہدے
-
علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے‘ بیرسٹر سیف
-
پاکستان نے ایک تاریخی معرکے میں بھارت کو شکست دی‘ شیخ رشید
-
بھارت کو اب بھی سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے‘ گورنر پنجاب
-
شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہر جانے کے دعوے کی سماعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.