Live Updates

پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے پرعزم ہے، عاصم افتخار

جنگ بندی کیلئے پاکستان نے امریکی صدر کے کردار کو سراہا ہے،صورتحال اب بھی نازک اور غیر یقینی کا شکار ہے، اقوام متحد میں پاکستان کے مستقل مندوب کا برطانوی میڈیا کو انٹرویو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 17 مئی 2025 10:47

پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے پرعزم ہے، عاصم ..
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مئی 2025) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کاکہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے پرعزم ہے، صورتحال اب بھی نازک اور غیر یقینی کا شکار ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جنگ بندی کیلئے پاکستان نے امریکی صدر کے کردار کو سراہا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر اہم اور حل طلب معاملہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔پوری قوم کو اپنی افواج کی جرات پر فخر ہے جس نے بھارت کی بالادستی کے خواب چکنا چور کر دئیے۔

(جاری ہے)

پاکستان کا موقف یو این چارٹر، عالمی قانون پر مبنی ہے۔ بھارت نے خود مختاری کی خلاف ورزی کی، ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

بھارتی قیادت کے بیانات خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روزنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں اگلی گفتگو 18 مئی کو ہو گی۔افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کے بعد مذاکرات کا مرحلہ ہو گا۔ مذاکرات میں تمام چیزوں پر بات ہو گی، بات چیت کیلئے نیوٹرل مقام کا تعین بھی ہونا ہے،جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا تھاکہ بھارت کا خطے میں سپرمیسی کا خواب دفن ہو گیا۔

دونوں ملکوں میں افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کے بعد مذاکرات کا مرحلہ ہو گا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کایہ بھی کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے سے یک طرفہ طور پر کوئی نہیں نکل سکتا، جنگ بھارت نے شروع کی تھی ہم نے نہیں۔ ہم نے بھارت کے صرف پے لوڈ گرانے والے طیاروں کو نشانہ بنایا۔ افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کے بعد مذاکرات کا مرحلہ ہو گا۔

بات چیت کیلئے نیوٹرل مقام کا تعین بھی ہونا ہے۔ امریکہ نے بھی کنفرم کیا پاکستان کا کوئی ایف 16 طیارہ نہیں گراتھا۔ ہمارا صبر تب ختم ہوا جب 9 مئی کو بھارت نے نور خان ایئر بیس اور دیگر مقامات پر حملہ کیاتھا۔امریکہ نے بھی کنفرم کیا کہ پاکستان کا کوئی ایف 16 نہ بھارت گیا اور نہ گرا ہے تھا۔ ہمارا صبر تب ختم ہوا جب 9 مئی کو بھارت نے نور خان ایئر بیس اور دیگر مقامات پر حملہ کیا تھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات